مریم نواز شریف سندھ کی بیٹیوں کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہیں

مریم نواز شریف سندھ کی بیٹیوں کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہیں. سندھ کے نوجوان قائد نواز شریف کے منتظر ہیں. ایم ایس ایف(ن) کے کارکن سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کے قیام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. ایم ایس ایف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ سندھ کے نوجوانوں کی ذہن سازی میں بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں. جواد حیدر رند ضلعی صدرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن). (جمعرات10 جون 2021) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی خصوصی ہدایات پرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) ضلع سانگھڑ کے صدر جواد حیدر رند نے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) تعلقہ شہداد پور ضلع سانگھڑ کی تنظیم کا اعلان کرنے کے بعد نو منتخب عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے. سندھ کی بیٹیاں محترمہ مریم نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہیں اور سندھ کے نوجوان قائد میاں محمد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان دیکھنے کے خواہشمند ہیں.مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن(ن) ضلع سانگھڑ کے صدر جواد حیدر رند اور جنرل سیکریٹری امیر حمزہ قریشی نے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کے احکامات کی روشنی میں ایم ایس ایف(ن) ضلع سانگھڑ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وقار ودود صدیقی کو تعلقہ شہداد پور کا صدر، ارسلان خلجی کو سینئر نائب صدر، وقار لاکھو، شہباز خلجی، رضوان خاصخیلی کو نائب صدر، شہباب قریشی کو جنرل سیکریٹری روشن کمار جوائنٹ سیکریٹری، جنید خان پریس سیکریٹری اور عبد العزیز کھوسو کو انفارمیشن سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا. جواد حیدر رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف سندھ کی بیٹیوں کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہیں. سندھ کے نوجوان قائد نواز شریف کے منتظر ہیں. ایم ایس ایف(ن) کے کارکن سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کے قیام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. ایم ایس ایف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ سندھ کے نوجوانوں کی ذہن سازی میں بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں.جواد حیدر رند نے کہا کہ سندھ کی بیٹیاں اور بیٹے روٹی کپڑا اور مکاں اور تبدیلی سرکار سے بیزار ہوچکے ہیں تھر کی بیٹیاں اپنے سنہرے مستقبل کے لئے محترمہ مریم نواز شریف کی آمد کی منتظر ہیں. سندھ کے نوجوان اور بزرگ قائد میاں محمد نواز شریف کو ہی اپنا حقیقی غمگسار اور ہمدرد سمجھتے ہیں اور منتظر ہیں کہ میاں محمد نواز شریف ہمیشہ کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں.ایم ایس ایف(ن) ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری امیر حمزہ قریشی مسلم لیگ(ن) تعلقہ شہداد پور کے سابق صدر رانا امجد نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف (ن) کے نئے امیدوار اپنی بھرپور صلاحیتوں، اتحاد اور تما نوجوانوں کے ساتھ رابطے کے ذریعے ضلع سانگھڑ کے ایک ایک قصبے اور شہر کومسلم لیگ(ن) اور ایم ایس ایف(ن) کا قلعہ بنا کر ثابت کر دیں کہ سندھ اب میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے جاری کردہ: میڈیا سیل
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ
رابطہ:0321-9220000