تربیلامیں پانی کی سطح بلند ہونے پر پن بجلی کی پیداوار میں بہتری، واپڈا

واپڈا ترجمان کا کہنا ہےکہ تربیلا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پن بجلی کی پیداوار میں بہتری آنے لگی ہے، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کے 2 مزید یونٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، تربیلا سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی میں 672میگا واٹ کا اضافہ ہوگیا۔

ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا سےاس وقت 2 ہزار 30 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہےجبکہ واپڈا کے پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 264 میگاواٹ بجلی مہیا کر رہے ہیں