طالبان کی تردید

طالبان نے بھارت کیساتھ رابطوں کے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ بھارت کے ساتھ کوئی رابط یا ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا شائد کسی خاص مقصد کے لیے یہ خبر پھیلائی گئی ہے۔ مجاہد نے کہا کہ وہ ایک اخبار کی رپورٹ مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان اور ہندوستانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ بھارت نے پہلی بار افغان طالبان کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ جس میں ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے گئے ہیں لیکن باضابطہ ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بھارت نے افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ سے رابطہ نہیں کیا گیا