بھارت کا پہلی بار افغان طالبان کے رہنماؤں سے رابطہ

افغان طالبان سے بات چیت نہ کرنے کے حوالے سے نئی دہلی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارت نے افغان طالبان سے بات چیت کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے۔

بھارتی سیکیورٹی حکام نے گزشتہ چند ماہ میں نیشنلسٹ سمجھے جانے والے اور پاکستان ایران کے زیراثر نہ رہنے والے طالبان گروپوں سے رابطے کیے ہیں۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ جس میں ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے گئے ہیں لیکن باضابطہ ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔