پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کا بڑا اقدام ، سیاحوں کی موج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کی جانب کشش د لانے کے لئے حکومتی پالیسی اور ویژن کی روشنی میں پی آئی اے نے ایک اور بڑا اقدام اٹھایا ہے ۔پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی سوچ اور غیر روایتی اقدامات کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے جو فیصلے آج ہو رہے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ،پی آئی اے کی

دیکھا دیکھی دیگر ایئرلائنز بھی انہی خطوط پر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں پی آئی اے نے سیاحوں کی سہولت اور آسانی کے لئے پاکستان کے سیاحتی مقامات کے لیے خصوصی پروازوں چلانے کا اعلان کیا ہے پی آئی اے کی سفاری فلائٹ ایک بہت بڑی کشش ہے جو سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے پی آئی اے کے 320 A طیارے اس مقصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں تقریبا چوبیس ہزار روپے کے کرایہ میں ایسی سیاحتی پرواز پہلے میسر نہیں تھی اب یہ پاکستان میں سیاحت کے نئے دروازے کھولے گی ۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے ایک اور قابل قدر اور قابل تحسین اقدام سامنے آیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 50 سال سے زائد عمر کے ایسے تمام مسافروں کو 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا جو ڈومیسٹک فلائٹ پر ویکسین سرٹیفیکیٹ دکھائیں گے ۔بظاہر اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستانیوں میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کرانے کے رجحان کو بڑھانا ہے اور ویکسی نیشن کرانے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے یہ کیسا اقدام ہے جس کو مجموعی طور پر تمام حلقوں نے سراہا ہے اور قومی ایئر لائن ہونے کے ناطے پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک اور قومی ذمہ داری نبھائی ہے پی آئی اے اپنے شہریوں کا جذبہ بڑھ رہی ہے اور اس کے اچھے اقدامات کی وجہ سے شہریوں کا اس پر پہلے سے قائم اعتماد مزید بڑھ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف اگر ہم سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کی خصوصی توجہ اور اقدامات کا جائزہ لیں تو یہ بات قابل مسرت ہے کہ پی آئی اے نے ہنزہ ویلی گلگت بلتستان ،اور خوبصورتی کی سرزمین چترال سمیت پاکستان کے خوبصورت اور دلفریب نظاروں سے بھرپور شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے اسپیشل پروازوں اور ان کی تعارفی مہم کے


ذریعے سیاحوں کے دل جیت لئے ہیں ان اقدامات کے نتیجے میں

یقینی طور پر پاکستان کی سیاحت مزید ترقی کرے گی اور پی آئی اے دنیا بھر میں پاکستان کا نام یوں ہی روشن کرتی رہے گی ۔