پنجاب کی غیرت و جرات کا نشان # پگڑی # کی تذلیل اور بے حرمتی فوری طور پر بند کی جائے

پنجاب کی غیرت و جرات کا نشان # پگڑی # کی تذلیل اور بے حرمتی فوری طور پر بند کی جائے
۔ چوکیداروں دربانوں کو پگڑی پہن کر ڈیوٹی دینے سے روکا جائے
۔۔۔ اپ کھبی کسی بڑے ہوٹل ۔کورٹس یا کسی کلب میں جائیں تو پنجاب کی شان پگڑی پہنے دربان یا چوکیدار اپ کے لیے دروازے کھولے گا یہ عمل بحیثت ایک پنجابی نہایت قابل مذمت اور ناقابل برداشت محسوس ھوتا ھے ۔۔۔
پاکستان کو ازاد ھوئے 72 سال ھو چکے ھیں مگر انگریز سامراج کی سوچ ابھی بھی پوری طرح موجود ھیں انگریز سامراج تو چلا گیا مگر اس کے نماہندہ ابھی بھی اس ازاد ملک پر قابض ھیں اور اسی کے اصولوں پر پوری عمل پیرا ھیں ۔انگریزوں نے پنجابیوں کی تذلیل کرنے کے لیے اپنے نوکروں چوکیداروں کو جان بوجھ کر پنجاب کی عظمت کی نشان پگڑی پہنا دی جو اج بھی پہنی جارھی ھے
اسی سامراج سوچ نے 72 سال گزر جانے کے بعد بھی پنجاب کی ماں بولی پر پابندی لگا رکھی ھے ھم اپنے بچوں کو پنجابی کی بجائے انگریزی اور اردو پڑھ رھے ھیں
یو این او کہتا ھے کہ بچوں کو انکی مادری زبان میں تعلیم دی جائے کم ازکم پرائمری تک ماں بولی لازما پڑھی جائے پاکستان کے باقی تینوں صوبوں میں پانچویں کلاس تک سندھی بلوچی اور پشتو لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ھے مگر بدقسمتی سے پنجاب میں پنجابی کے ساتھ سوتیلے سلوک روا رکھا جارھا ھے ۔۔۔
ارباب اختیار کو چاھیے کہ فوری طور پر پنجاب بھر میں چوکیداروں دربانوں کے لیے پگڑی استعمال کرنے پر پابندی اور ھر سرکاری یا نجی سکولز میں پرائمری کلاسز میں پنجابی بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے ۔۔۔۔۔