این ای ڈی انڈرگریٹ کلاسز کا آغاز

این ای ڈی انڈرگریٹ کلاسز کا آغاز 9جون سے ہوگا

سیکریٹری بورڈ ز و جامعات ڈاکٹرقاضی شاہد پرویز کے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولنے کی ہدایات کے تحت جامعہ این ای ڈی میں انڈر گریٹ کلاسز کا آغاز9 جون سے ہوگا، ماسٹرز اسپرنگ سمسٹر کی کلاسز 12جون سے جب کہ پی ایچ ڈی کی کلاسز 14 جون سے ہوں گی۔جامعہ ترجمان کے مطابق اساتذہ، اسٹاف طالب علموں سمیت وزیٹرز کاداخلہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ فرسٹ ائیر،تھرڈ ائیر اور سکینڈ ائیر، فائنل ائیر کی کلاسز ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے متبادل ایام میں ہوں گی۔ یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے میڈیکل سینٹر میں ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اسٹاف اور فیکلٹی کی پچھتر فی صد ویکسینشن مکمل کرلی گئی ہے جب کہ طالب علموں کی ویکسینشن کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔