ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق انیس ایڈووکیٹ تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت یافتہ ایم کیوایم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کا معاملہ،سی ٹی ڈی کی طلبی پر انیس ایڈوکیٹ دوبارہ پیش ہوئے،سی ٹی ڈی انیس ایڈوکیٹ کا پاسپورٹ اور موبائل فون ضبط کر لیا،شہر سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی،انیس ایڈوکیٹ کہتے ہیں شہر سے باہر جانے پر پابندی کا حکم نہیں ملا ہے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ سی ٹی ڈی کی طلبی پر بدھ کو دوبارہ پیش ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شاہد عمر کی سربراہی میں ڈی ایس پی سہراب میوہ،انچارج ٹارگیٹ کلنگ سیل سرور کمانڈواور انچارج ایس ٹی آئی جی شعیب قریشی پر مشتمل ٹیم نے تقریبا دو گھنٹے تفتیش کی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق انیس ایڈووکیٹ تسلی بخش جوابات نہ دے سکے۔
سی ٹی ڈی نے انیس ایڈووکیٹ کا موبائل فون اور پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا،ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

انیس ایڈووکیٹ سے کہا گیا ہے کہ اگر شہر چھوڑنے کی کوشش کی تو ان کو مفرور تصور کیا جائے گا۔

تفتیش کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں انیس ایڈوکیٹ نے کہاپاسپورٹ حکومت کی ملکیت ہے جب چاہیں لے۔

انیس ایڈوکیٹ کا کہنا تھا پی ایس پی میں واپس ہرگز نہیں جاونگا،مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔