ہری رام کشوری لال کی ہدایت پر سیکریڑی اقلیتی امور عبد الہادی بلو نے کراچی ڈویژن کے طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔

کراچی 09جو ن ۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی امور سندھ کی جانب سے اوپن میرٹ پر پہلے مرحلے میں تقریبا 1500 ہونہار طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپ ایوارڈ چیک کی تقسیم کا عمل آج چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 500 طلبہ و طالبات میں اسکالرشپ چیک تقسیم کئے جائیں گے اس طرح رواں مالی سال میں کل تقریبا 2000 طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپ چیک کئے جائیں گے۔ کراچی میں سیکرٹری اقلیتی امور عبدالہادی بلو نے پہلے مرحلے میں کراچی ڈویژن سے تعلق رکھنے 29 طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر اقلیتی امور عبدالشکور نے بھی طلبہ و طالبات میں تعلیمی اسکالرشپ ایوارڈ چیک تقسیم کئیے۔ سیکرٹری اقلیتی امور عبدالھادی بلو کا کہنا تھا کہ محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے اوپن میرٹ پر اسکالرشپ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں چیک کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ اقلیتی عبادات گاہوں کی تزین و آرائش سمیت ستسنگ ہال و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے : سیکرٹری اقلیتی امور سندھ نے کہا کہ دوسری جانب آج حیدرآباد، سجاول، ٹنڈو محمد خان،بدین کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات میں بھی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال کی ہدایات پر ان کے پولیٹیکل ہیرا لال مینگھواڑ نے تقریبا 200 تعلیمی اسکالرشپ چیک تقسیم کیے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 573۔۔۔ ایف زیڈ ایف