ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں زاہد لاڈلہ گروپ کا ٹارگٹ کلر کمانڈر گرفتار

کراچی میں بغدادی پولیس نے مورخہ 2021-06-08 کو بمقام پھول پتی لین دبئی چوک لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے زاہد لاڈلا گروپ کا کمانڈر ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز .

گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1) ہینڈ گرینیڈ برامد کیا گیا.

گرفتار ملزم کا نام محمد عدیل عرف گڈل ولد محمد اقبال ہے.

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس کو زاہد لاڈلہ نے پولیس کے ایک (ASI) اور قانون نافذ کرنے والے (3) مخبروں کو جان سے مارنے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کی تیاری مکمل تھی اور کچھ دنوں بعد اس ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں کو انجام دینا تھا, ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز .

گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتلایا کہ ملزم ہینڈ گرینیڈ کو لوگوں سے بھتہ طلب کرنے کے لیے استعمال کیا کرتا تھا اور یہ بھتہ زاہد لاڈلا گروپ کے نام پر لیا جاتا تھا, ایس ایس پی سٹی.

گرفتار ملزم عادی/پیشہ ورملزم ہے اس سے قبل بھی کئی مقدمات ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں درج ہیں, ایس ایس پی سٹی.

گرفتار ملزم سے زاہد لاڈلہ گروپ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے, ایس ایس پی سٹی.

گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 346/2021 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ 7ATA R/W درج.

گرفتار ملزم سے برآمدہ ہینڈ گرینیڈ کو ڈی فیوز کرنے کے لئے BD حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے, ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز.

گرفتار ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے