کلفٹن تھانے کی حدود میں پارکنگ میں خاتوں کو لوٹنے والے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کلفٹن تھانے کی حدود میں پارکنگ میں خاتوں کو لوٹنے والے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔

گرفتار ملزمان 26 اپریل کو رات کے وقت خاتون سے پرس اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

واقعے کی cctv فوٹیج میں مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، خاتون سے چھینا گیا فون اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزمان نے ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔

گرفتار ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں خالد رشید اور عبداللہ شامل ہیں، پولیس