منڈی بہاء الدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وینز گلوبل بزنس فورم پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

منڈی بہاء الدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وینز گلوبل بزنس فورم پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت چیمبر ممبران کو بیرون ملک ایکسپوز میں شرکت اور ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے مدد فراہم کی جائے گی

آج منڈی بہاء الدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے بڑا اہم دن تھا جس میں سمیڈا اور وینز گلوبل بزنس فورم پرائیویٹ لمیٹڈ (WANZ Global Business Pvt Ltd) کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔وینز گلوبل اندرون و بیرون ممالک مختلف ایکسپوزمنعقد کرنے اور بزنس کے مواقع بڑھانے میں چیمبرز کو مدد فراہم کرتی ہے۔ اِس سے قبل وہ پاکستان کے مختلف چیمبرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں اَب اُنھوں نے نئے بننے والے منڈی بہاء الدین چیمبر کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔اِس موقع پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر زین العابدین اور صدر چیمبر سید حیدر رضا نقوی نے ایگزیکٹو ممبرز کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔ زین العابدین نے بتایا کہ وہ امریکہ، انگلینڈ اورکینیڈا میں بزنس ایکسپوز منعقد کرواتے ہیں یا دیگر منعقد ہونے والی نمائشوں میں بھی چیمبر ممبران کی شمولیت اور وہاں بزنس ڈیسک قائم کرنے کیلئے رہنمائی کرتے ہیں۔ منڈی بہاء الدین میں ایکسپورٹس کے لحاظ سے بڑا پوٹینشیل ہے اِس لئے ہم یہاں بھی کام کرنا چاہئیں گے۔ صدر چیمبر نے اُن کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔