مسلم لیگ نواز کو پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کا گرین سگنل مل گیا پنجاب کے بعد وفاقی میں قومی حکومت بنائی جائے گی

کراچی (میاں طارق جاوید سے )پاکستان تحریک انصاف کے نااہلوں کو رخصت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا مسلم لیگ نواز کو پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کا گرین سگنل مل گیا پنجاب کے بعد وفاقی میں قومی حکومت بنائی جائے گی اور آخر میں کے پی کے اور بلوچستان کی حکومتوں کو تبدیل کیا جائےگا تفصیلات کے مطابق 2018 میں اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت کی اعلی سطح پر رخصتی کا فیصلہ ہو گیا ہے یہ فیصلہ ملک کے اعلی حلقوں میں بہت زیادہ سوچ بچار کے بعد کیا گیا ذرائع کے مطابق مطابق پاکستان کے بااثر حلقوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو بہت زیادہ وقت دیا گیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر اور پاکستانی عوام کو ریلیف دے سکیں مگر نااہل حکمرانوں اور ان کے قریبی ساتھیوں نے ملک تباہی کے دھانے پر پر لاکھڑا کیا ہے جس پر اعلی سطح پر بہت زیادہ تشویش پھیل گئی جس کے بعد نواز لیگ کو پنجاب میں تبدیلی کا ٹاسک مل گیا جس کے بعد وفاق میں قومی حکومت قائم کی جائے گی جس کے بعد کے پی کے اورپلوجستان میں حکومتوں کو تبدیل کیا جائےگا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانئیے پر ہلکا ہاتھ رکھے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ نواز کے اجلاس جس کی صدارت میاں نواز شریف نے نے ویڈیو لنک پر کی تھی تمام بڑے لیڈروں کو سخت بیانات دینے سے روک دیا گیا اجلاس کا ایجنڈا مفاہمت یا مزاحمت تھا جس میں اب مفاہمت چلا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز سے گذشتہ دو سال سے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری تھا مسلم لیگ نواز کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک موجودہ تباہ کن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ہاوس تبدیلی کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد کے بااثر حلقوں کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوگیا موجودہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی سے بچانے کیلئے اب بڑےاوربولڈ فیصلوں کی ضرورت ہے جبکہ نااہلی کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں نے پوری قوم کو قرضوں کے سمندر میں غرق کر دیا ہے اب بھی انکو نہ ہٹایا گیا تو یہ ملک کو معاشی غلامی میں جانےسے کوئی نہیں روک پائے گا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کو ایک بار پھر پنجاب میں اقتداردینے کافیصلہ ان کی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس میں دھرنوں کے باوجود مسلم لیگ نواز جب اقتدار سے رخصت ہوئی تھی تو اس وقت ملک کا جی ڈی پی گروتھ 5.8 تھا جبکہ خزانے میں 22 ارب ڈالرموجود تھے ذرائع کا کہنا اسلام آباد میں اسلامی صدارتی نظام کی افواہیں سیاسی جماعتوں کی مزاحمت کے دم توڑ گئی ہیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو کارکردگی بہتر کرنے کا موقع بھی دیا گیا کارکردگی میں بہتری اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو رخصت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے کے تعاون کے فیصلے کے بعد نواز شریف فیملی کو لندن جانے کی اجازت مل جائے گی