پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی:۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمدکی ہدایات پر پولیس ا اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا۔
 مشہور و معروف کنسلٹنٹ ٹرامااینڈ آرتھوپیڈک سرجن،میڈیکل ڈائریکٹراے اوہاسپٹل اینڈکلینک ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے میڈیکل کیمپ میں پولیس افسران واہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کا بلا معاوضہ طبی معائنہ کیا۔
میڈیکل کیمپ کاانعقاد ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کی ڈسپنسری میں کیا گیا جہاں پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ نے اپنا طبی معائنہ کروایا اور ان کی فلاح کے لیے منعقد کیے گئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار ڈاکٹر کے وسیع تجربے سے مستفید ہوئے۔
بعدازاں، ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کو اعزازی شیلڈپیش کی۔
ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن

| | |