کاٹی اور ڈیٹا سنک (DataSync) کے مابین معاہدہ

معاہدے کے  تحت ڈیٹا سنک کاٹی ممبران کو جدید ڈیجیٹلسہولیات فرام کریگا
کراچی (    ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور معروف آئیٹی کمپنی ڈیٹا سنک (DataSync) کےدرمیان ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیاہے۔ مفاہمتی یاداشت پرکاٹی کے صدر سلیم الزماں اور ڈیٹا سنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رزاق ایچ پراچہ نےدستخط کئے۔ اس موقع پر  کاٹی کے سینئر نائبصدر ذکی احمد شریف، نائب صدر نگہتاعوان ، نہال اختر اور فرحان حسن  بھی موجود تھے۔ شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹلائزیشنکے زریعے پیدواری صلاحیت اور ورک فورس  کیکارکردگی میں اضافہ کرنا ہے ۔ کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ ڈیٹا سنک (DataSync) کے اشتراک سے کورنگیصنعتی علاقے میں فیکٹریوں اور دفاتر کو جدید آئی ٹی سہولیات سے آراستہ کر یںگے،کاٹی کے ممبران کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی آسان بنائیں گے، جس میں بزنسآٹومیشن ، ای آفس اور  اکیڈمک انسٹیٹیوٹمینجمنٹ سسٹم (اے آئی ایم ایس) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدت کے اس دور میںکمپنیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا لازمہے۔ سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ کورنگی صنعتی ایریا کی حیثیت کراچی کے صنعتیعلاقوں میں سب سے اہم ہے، شہر کی ٹیکسٹائل، لیدر اور گارمنٹس کے علاوہ فارماسیوٹیکل اور دیگر مینوفیکچرنگ چھوٹی بڑی فیکٹریوں کی اکثریت یہاں موجود ہیں جو نہصرف کراچی بلکہ ملکی برآمدات میں اہم کردار ادا کرتی اور آٹو میشن کی سہولت سے انکے کاروبار اور انتظامی امور میں نمایاں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ تقریب سے ڈیٹاسنک (DataSync) کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر زراق پراچہ کا کہنا تھا کہ کاٹی کے ساتھ اشتراک ملکی ترقیکیلئے انتہائی اہم ہے۔ ہم چھوٹے اور درمیانی صنعت کو خاص طور پر ڈیجیٹلائیز کرنےکیلئے پر عزم ہیں اس کیلئے کورنگی کے اشتراک سے لارج اسکیل مینوفیکچررز سے لے کرایسی صنعتوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں 25سے کم ملازمین کام کرتے ہیں اورانہیں نہایت کم قیمت پر بین الاقوامی معیار کے بزنس آٹو میشن ، سافٹ وئیر سسٹم فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے ان کی پیداواری صلاحیت میں کئی گناہ اضافہ کرنے میں مدد فراہم کریںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پارٹنر جو کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ   (الیانز ہوسٹنگ ) اور ہارڈویئر ( ٹیک سائن) سےمنسلک ہیں انتہائی رعائتی قیمتوں پر سہولیا ت فراہم کرنے کا  اعا دہ کرتے ہیں۔

فوٹو کیپشن:  کاٹیکے صدر سلیم الزماں اور ڈیٹا سنک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رزاق ایچ پراچہ  مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد  دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔  اس موقع پر  کاٹی کے سینئر نائب صدر ذکی احمد شریف، نائب صدر نگہت اعوان ، نہال اختر اور فرحانحسن  بھی موجودہیں۔