خواتین معاشرے میں اپنا موثرکردارادا کررہی ہیں جو امن وسلامتی کی بہترین علامت ہے اور اس کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے

کراچی8جون۔ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ خواتین آج بھی امن وحقوق کی تحاریک نہ صرف چلاتی ہیں بلکہ ان میں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہرمیدان و محاذپراپنا کرداراداکرتی ہیں لیکن انہیں فروغ و قیام امن کے لیے ہونے والے کاموں میں شامل نہیں کیا جاتا،خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف توکئی حد تک ان کے لیے آوازاٹھائی جاتی ہے لیکن قیام و فروغ امن کے فیصلہ سازمراحل میں حیثیت نہیں دی جاتی جبکہ معاشرے کی تربیت سمیت فروغ و قیام امن میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ان خیالات کا اظہارآج انہوں نے اپنے دفترمیں غیرسماجی تنظیم کے نمائندگان سے قیام امن میں خواتین کے کردارکے موضوع پر خواتین اراکین اسمبلی سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین پرمشتمل گروپ کے قیام پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی اسپیکرریحانہ لغاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سماجی تنظیم کے نمائندے سیدکوثرعباس نے بتایا کہ خواتین معاشرے میں اپنا موثرکردارادا کررہی ہیں جو امن وسلامتی کی بہترین علامت ہے اور اس کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے جس کے لیے صوبہ سندھ سمیت دیگرصوبوں میں خواتین کے کردارکو اجاگرکرنے کے لیے پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے جس میں خواتین اراکین اسمبلی،تعلیم دان،ڈاکٹرز،آرٹسٹ،ابلاغ عامہ و دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہوں گی اوراس کے لیے مختلف شہروں میں کنونشنزمنعقد کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں خواتین وبچوں کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے لیے حکومتی اوراپوزیشن خواتین رکن اسمبلی پر مشتمل وومن کاکس قائم ہے،جبکہ خواتین و بچوں سے متعلق سب سے زیادہ قانون سازی سندھ اسمبلی نے کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کی بہترین عکاس ہیں،گھر کی تربیت سے لے کر معاشرے کی تربیت تک اس کا غیرمعمولی کرداری ہے،ضرورت اس ضمن کی ہے کہ خواتین کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان سے ہی فروغ امن کی تربیت پر زیادہ زوردیں اور اس طرح ہی معاشرہ میں شدت پسندی ختم ہوسکتی ہے اوراظہاررائے کا احترام پروان چڑھ سکتا ہے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 566۔۔۔ایس ایس اے