شادی سے انکار پر ملزم خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار،چہرہ جھلس گیا

جوہر ٹاؤن میں شادی سے انکار پر ملزم نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ،چہرہ جھلس گیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، جوہر ٹاون کی رہائشی مریم بی بی جگاور چوک سے گزر رہی تھی کہ احمد نامی ملزم نے اسے روک کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں مریم بی بی کا چہر بری طرح جھلس گیا ، متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا ، ڈاکٹروں کے مطابق تیزاب سے خاتون کا چہرہ، ہاتھ اور گردن متاثر ہوئی ہے ۔مریم بی بی نے پولیس کو بتایا کہ احمد نامی شخص اس سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا اور انکار پر اس نے تیزاب پھینک دیا ۔سی سی پی او لاہورنے ایس پی صدر سے رپورٹ طب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/938786?_ga=2.22790386.874311592.1623138370-1680550501.1623138370