بحریہ ٹاؤن پر حملہ ۔۔۔۔۔۔ سیاست جاری ہے ۔۔۔۔مکینوں کی پریشانی ۔۔۔نقصان کا ازالہ کون کرے گا ؟

بحریہ ٹاؤن پر حملہ ۔۔۔۔۔۔ سیاست جاری ہے ۔۔۔۔مکینوں کی پریشانی ۔۔۔نقصان کا ازالہ کون کرے گا ؟

بحریہ ٹاؤن کراچی کو بروزاتوار 6جون 2021 کو بدترین دہشتگردی اور اشتعال انگیزی کا نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں شر پسندو ں نے بحریہ ٹائون میں داخل ہو کر اربوں روپے کے املاک کو نقصان پہچایا، کئی گاڑیوں اور موٹر سا ئیکلوں کونذر آتش کیا گیا، عمارتوں میں توڑ پھوڑ سمیت مرکزی دروازے کو آگ لگا دی گئی، ریسٹورنٹس ، دکانیں ،دفاتر، شورومز میں توڑ پھوڑ کی اور مختلف کاروباری مالکان کی کروڑوں روپے کی نجی املاک کا بھی نقصان کیا گیا۔اس سلسلے میں تمام رئیل اسٹیٹ بلڈرز ، ڈیلرز اور تمام بزنس کمیونٹیز اور بحریہ ٹائون کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میںپرامن احتجاج میںشرکت کی۔ چیئر مین بحریہ ٹائون ڈیلرز اینڈ بلڈر ایسوسیشن راحیل ہارون اور بحریہ کے رہائشیوں نے اس پرْ تشدد واقعہ اور ا شتعال انگری پرشدید رنج و غم کا اظہار کیا اور اِ س پر سوزواقعے کی سخت الفاظ میںمذمت کی اور سپریم کورٹ سے اس واقع پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔ اس پرامن احتجاج کے دوران انہوں نے مقتدر حلقوں سے سوال کیا کہ ان کے نقصانات کا ازالہ کون کرے گا؟ بحریہ ٹائون کراچی بارہا اپنا موقف دہرا چکا ہے کہ بحریہ ٹائون کراچی نے کسی کی زمینوں پر ناحق قبضہ نہیں کیا اور کوئی اگر ایک انچ بھی اپنی ملکیت ، زمینوں پر بحریہ ٹائون کا غیر قانونی کام یا قبضہ ثابت کر دے تو بحریہ ٹائون اسکا ذمہ دار ہوگا۔بحریہ ٹائون نے پہلے بھی آزادانہ تحقیقات کا سامنا کیا ہے اور اب بھی کرنے کے لیے تیار ہے۔ دہشت گردی کے اس واقع میں شامل ہونے والے افراد کا تعلق بحریہ ٹائون یا آس پاس علاقوں سے نہیں تھا بلکہ یہ افراد خصوصاََ اندرون سندھ سے لائے گئے تھے۔بحریہ ٹائون کراچی جہاں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعہ پاکستان کے لئے زرِ مبادلہ لایا، وہیں سندھ کی عوام کے لئے روزگار اور اعلی درجے کی رہائشی سہولیات بھی مہیا کرنے میں کامیاب ہوا۔اس وقت بحریہ ٹائون کراچی میں بڑی تعداد میں سندھی گھرانے رہائش پذیر ہیںجو نہ صرف یہاں اپنے کاروبا ر قائم کر چکے ہیںبلکہ دفاتر میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔بحریہ ٹائون کراچی حکامِ بالاسے سوال کرتا ہے کہ جب احتجاج کے بارے میں کئی روز کے پولیس علم تھا تو پھر کیوں حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے ؟کیا بحریہ ٹائون کے کاروباری حلقوں اور رہائشیوں کیلئے انصاف کے دروازے بند رہیں گے؟کیا سندھ کی عوام کیلئے بہترین کمیونٹی بنانے کا یہ خمیازہ بھگتنا ہوگا؟ اگرچہ اس واقع کے دوران بحریہ ٹائون کراچی کو بر قت تحفظ فراہم نہیں کیا گیا مگربحریہ ٹائون جواباََ کبھی بھی تشدد اور اشتعال کا راستہ نہیں اپنائے گا ۔ بحریہ ٹائون ہمیشہ کی طرح عدالت، قانون اور مقتدر حلقوں کے سامنے اپنی آواز ٹھائے گا
https://jang.com.pk/news/938773?_ga=2.54747362.874311592.1623138370-1680550501.1623138370
——————

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے انتہائی سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن پر حملہ کر نے والے جتھے کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم ہوا نہ کوئی دہشت گردی ایکٹ کے تحت گر فتار ہو ا! یہ دوہرا معیار کیوں؟ پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی جو اب دینا چاہیے کہ کس کے حکم پر دہشت گر دوں کو کھلی چھو ٹ دی گئی؟ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اورشہریوں کی املاک جلانے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی گئی؟ وہ ایم کیو ایم کے ایک نما ئندہ وفد کی قیادت کررہے تھے، جس نے پیر کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا ، وفد میں ڈپٹی کنوینر ز کنو ر نوید جمیل ،وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی اور منتخب نمائند ے شامل تھے۔ وفد نےان مکینوں سے ملاقات کی جن کے گھر وں، دکانوں اور شورومز کو اتوار کو دہشت گردوں نے لو ٹا اور آگ لگائی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں جو واقعہ ہوا افسوسناک ہے،بے گناہوں کی املاک جلائی گئیں، سندھ پولیس موقع پر موجود تھی لیکن کاروائی نہیں کی،اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اسامہ قادری نے بھی نجی ہاوسنگ سوسائٹی واقعہ کا تذکرہ چھیڑ دیا ،اسپیکر نے متعلقہ معاملے پر بات کی ہدایت کی،اسامہ قادری کے اصرار پر مائیک بند کردیا گیا، حکومتی اتحادی جماعت نے ایوان سے واک آؤٹ اور پریس کانفرنس کی دھمکی دے دی، ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دوبارہ مائیک دینے پر اسامہ قادری نے سندھ حکومت پر تنقید کی تاہم وزیر اعلی سندھ سے متعلق اسامہ قادری کے الفاظ حذف کردیئے گئے،انہوں نے کہا کہ ایک انتہا پسند سندھو دیش کے نعرے لگا کر جدید اسلحہ لہراتا رہا،اقبال محمد علی نے بھی توجہ دلاؤ نوٹس سوال پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی ایشو اٹھادیا،انہوں نے کہا کہ جئے سندھ کے نعرے لگا کر دھمکانے کی کوشش کی گئی ، ایسا ہوا تو ہم بھی پھر وہ دکھائیں گے جو کرتے آئے ہیں، پھر ہم بھی دکھائیں گے اور پھر بیرونی ایجنٹ ہونے کا الزام نہ لگایا جائے۔ بعد ازاں عامر خان نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اتوار کو خو د کا ر جد ید ہتھیا روں سے مسلح سندھو دیش کے جتھو ں نے اس ہاو وسنگ اسکیم پر لشکر کشی کی، سند ھو دیش کے نعرے لگا ئے اور قانون ہا تھ میں لیا! لا قانو نیت کی انتہا یہ تھی کہ 27دسمبر 2007ء کے واقعات بھی شرما گئے، یہ سب پیپلز پا رٹی کی جعلی اور متعصب حکو مت کی سر پر ستی میں ہو تا رہا، غنڈہ عنا صر پو ری ہا وسنگ اسکیم میں دندناتے رہے اور ان سے سوال کر نے والا کو ئی نہ تھا! پیپلز پا رٹی سندھ میں لسانی فسادات کر انے کے لیے اپنے زر خر ید بغل بچہ لسانی جتھے کو استعما ل کر رہی ہے اور اس آڑ میں اپنی جعلی حکمر انی کو دوام بخشنے کے لیے آلہ کا ر بنا رہی ہے، کئی روز سے پیپلز پا رٹی کے پیسوں پر پلنے والے سندھی قوم پر ست نہ صرف اس ہا وسنگ اسکیم پر حملے کی تیا ری کر رہے تھے بلکہ سوشل میڈیا پر دھمکیا ں بھی دے رہے تھے، پو رے سندھ سے دہشت گر دوں، لٹیر وں اور ڈاکوئو ں کو بسوں میں بھر کر لایا گیا، اس حملے کی منصوبہ بندی کی گئی، پیپلز پا رٹی کی متعصب اور بد عنو ان حکو مت نے انہیں کہیں روکا نہ شہر یو ں کی جان وما ل اور عزت وآبر و کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے، نہتے شہر یو ں کو سندھ دیش کے دہشت گر دوں کے رحم وکر م پر چھو ڑ دیا گیا، ہم سندھ کے شہر ی علا قوں متر وکہ سندھ کے با سیو ں ڈاکٹر ز، پر وفیسرز، وکلاء، تا جر وں، طلبہ، مز دورو ں، شہر ی تنظیمو ں، این جی اوز، سول سوسائٹیزاور شہر ی سندھ کے خیر خو اہو ں کو جمع کر کے مستقبل کا لائحہ عمل تیا ر کریں گے، سندھ کے موجو دہ حالا ت آج یہ تقاضہ کر رہے ہیں کہ وفا قی حکو مت سندھ کے عوام باالخصوص شہر ی علا قوں کے عوام کو پیپلز پا رٹی کی متعصب حکو مت اور ان کے ملک دشمن حو اریو ں کے رحم وکرم پر نہ چھو ڑے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وفا ق کب سندھ کے مظالم عوام کی مد د کرے گا؟ کیا وہ خانہ جنگی، خو ن بہانے اور لا شیں گر نے کا انتظا رکر رہا ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفا ق اپنے آئینی اختیارات استعما ل کر ے اور سندھ کے عوام کے جان وما ل اور تحفظ کو یقینی بنا ئے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بھی مطالبہ کیا کہ اس واقعے کو معمولی نہ سمجھا جا ئے بلکہ اس کے در پر دہ سازشی عنا صر کے خلا ف آہنی ہا تھ سے نمٹا جائے۔
https://jang.com.pk/news/938774?_ga=2.54747362.874311592.1623138370-1680550501.1623138370
——————————-

کراچی(رفیق بشیر)دنبہ گوٹھ کے رہائشی ممتازسماجی و سیاسی رہنما صنعت کار اور چیمبر آف کامرس کے ممبرفیض محمد پالاری نے کہا ہے پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے قائم کئے جائیں،جس طرح پاکستان مخالف نعرے لگانے پر ایک سیاسی پارٹی کے خلاف کاروائی کی گئی اسطرح مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کی جائے۔انہوں نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرہ سے سندھی قوم کو بدنام کیا گیا ہے،سندھ کے لوگ امن پسند ہیں بحریہ ٹاون پر مظاہرہ کرنے والے شرپسند عناصر ہیں،انہوں بتایا کہ میں نے بحریہ ٹاون کا دورہ کیا معلوم ہوا کہ مظاہرہ کرنے والوں نے عوام کا بہت نقصان کیا ہے ۔

https://jang.com.pk/news/938806?_ga=2.44707053.874311592.1623138370-1680550501.1623138370
————————-
بحریہ ٹاوٴن میں گھس کر لوگوں کی املاک کو نزرآتش کرنے توڑ پھوڑ کے الزام میں 120 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ایس ایس پی عرفان بہادر

پولیس نے ھنگامہ آرائی جلاوٴ گھیراوٴ اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 6 ایف آئی آر درج کی ییں،ایس ایس پی ملیر

بحریہ ٹاوٴن کے مزید افراد اپنے اپنے نقصانات کی ایف آئی آر درج کرانے تھانے میں موجود ہیں،ملیر عرفان بہادر

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر