اوکاڑہ، جگنو محسن کے قافلے پر سیاسی مخالفین کا حملہ، فائرنگ، محفوظ رہیں

اوکاڑہ کے قصبے جھجھ کلاں میں سیاسی مخالفین کا ایم پی اے اور معروف اینکر پرسن سیدہ جگنو محسن کے قافلے میں شامل گاڑی پر حملہ ،فائرنگ کی گئی،پتھروں اور لاٹھیوں کے وار کرکے گاڑی کےشیشے توڑ دئیے۔ملزم یاسین جھجھ نے سوشل میڈیا پر جگنو محسن کے ہاتھوں انتخابی شکست خوردہ شخصیت کا نام لے کر جھجھ کلاں آنے پر سنگین دھمکیاں دی تھیں،جگنو محسن حملے میں محفوظ رہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔المحسن گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 33سال بعد بدترین انتخابی شکست سے دوچار ہونے والے شکست خوردگی کے زخم چاٹتے ہوئے اخلاقی حدود کو پامال کر چکے ہیں،ملزمان کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

https://jang.com.pk/news/938815?_ga=2.47498350.874311592.1623138370-1680550501.1623138370