جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ارکان نے ڈاؤ ملازمین کے دیرینہ جائز و قانونی مطالبات کیلئے نرسنگ ڈائریکٹر اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سے ملاقات

جوائنٹ ایکشن کمیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ارکان نے ڈاؤ ملازمین کے دیرینہ جائز و قانونی مطالبات کیلئے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج نرسنگ ڈائریکٹر اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سے ملاقات اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں بات کی ۔ ارکان نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ملازمین کے شدید تحفظات آگاہ کیا مارچ 2020 سے ڈاؤ یونیورسٹی کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز عالمی وباء کووڈ میں خدمات سر انجام دے رہیں ہیں اور کئ ملازمین شہید ہوئے اور سینکڑوں کووڈ پوزیٹیو ہوئے اور فیملیز بھی متاثر ہوئ۔ ارکان نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سے کہا کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی کے لئے آپ وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی اور وزیر صحت سندھ کو تحریری خط لکھیں ۔ ارکان نے بتایا کہ ہیلتھ رسک الاؤنس سمیت دیگر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملازمین احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور کووڈ وارڈز سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کا بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے جس کی تمام زمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز