ہائی ویزبنانا وفاق کی ذمہ داری ہے سندھ کے لوگ سب سے اعتدال پسند لوگ ہیں ہم ہرشخص کے احتجاج کے حق کوتسلیم کرتے ہیں پرتشدد برداشت نہیں کیا

کراچی7جون ۔سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس آئین کاحلف لیاہے اس پرعمل کرنے کے پابندہیں آئین کہتاہے کہ صوبوں کے درمیان معاملات کو متوازن رکھناحکومت کی ذمہ داری ہے سندھ سب سے زیادہ روینیودیتاہے لیکن سندھ کو پی ٹی آئی حکوت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اس طرح نہیں چلے گا۔ وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اسد عمر نےکل ٹی وی پر سب چیزوں کوغلط قراردیا تفصیلات مانگی گئی توکہاکہ تفصیلات نہیں ہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیرکے پاس تفصیلات نہ ہوناافسوسناک امر ہے سندھ حکومت نے صرف سترہ اسکیمزدی تھی کراچی معاشی حب ہے کراچی کواوپرجاناچاہیئے تھا پرکراچی نیچے گیاہے اگرلاہوراورسکھرکاموازنہ کریں توپتہ چلتاہے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں موٹرویزبنی سکھرسے کراچی موٹروے کیوں نہیں بنتا کراچی حیدرآباد موٹروے کاسکھرملتان سے موازنہ کریں توفرق کاپتہ چل جائے گا سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پرروڈ بنانے کی بات کرتے ہیں ہائی ویزبنانا وفاق کی ذمہ داری ہے سندھ کے لوگ سب سے اعتدال پسند لوگ ہیں ہم ہرشخص کے احتجاج کے حق کوتسلیم کرتے ہیں پرتشدد برداشت نہیں کیاجاسکتاسندھ حکومت نے مظاہرین سے رابطہ کیاپرامن احتجاج کاحق دیاگیا احتجاج میں ملک اورریاست کے خلاف کوئی بیان دے گاتووہ غلط ہے ہرکسی کواختلاف کاحق ہے کسی کی ذاتی املاک کونقصان پہچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی پولیس نے کارروائی کی جب ہی لوگ گرفتارہوئے ریاست کوسب چیزیں دیکھنی ہوتی ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے ٹریفک مسائل کوحل کرنے کےلئے لیاری ایکسپریس وے کااستعمال ہے سندھ حکومت کے کروائے گئے کاموں سے موازنہ کیاجائے توہمارے منصوبے معیاری ہیں,سوال کریں لیکن کاغذی ثبوت کے ساتھ کراچی کی بندرگاہ کوملک سے ملانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے سندھ حکومت 2017سے کوشش کررہی ہے انڈس ہائی وے کے لئے آدھے پیسے سات ارب دے چکے ہیں وفاق نہیں اپناحصہ نہیں دیا کپتان نے ٹرین حادثات پر وزیر ریلوے کےخلاف کوئی کاروائی نہیں کی ایک پی ٹی آئی اور اسکے تحادیوں کا پاکستان ہے دوسرا پاکستان صوبہ سندھ ہے سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بار بار مسترد کیاہے سندھ کا درد نہ رکھنے پر عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کیاوفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی پر سندھ نے اپنا تحریری احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں غیر منصفانہ تقسیم کو آشکار کیا پاکستان میں ایک نہیں دوپاکستان چل رہے ہیں ایک پاکستان پی ٹی آئی کی حکومت ہے اوردوسراسندھ کی عوام کاپاکستان ہے سندھ کی  عوام نے ان کوبارباررد کیاہے انہوں نے اپنے کام سے ثابت کیاہے کہ ان کی سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے حکومتوں کے رابطے تحریری ہوتے ہیں،پی ایس ڈی پی کی تفصیلات جب ہمیں موصول ہوئی توہم نے اپنااحتجاج تحریری شکل میں پیش کیا وزیراعلی سندھ نے پانچ جون کوخط لکھ کروزیراعظم کوآگاہ کیا2018 میں پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو سندھ کے عوام نے مسترد کیا این اے 249 میں بھی عوام نے ان کو شکست دی نام نہاد نمائندہ اپوزیشن جماعتیں ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کتنی بار گیس اور پانی کے ایشو پر واک آو ¿ٹ کیا۔امین الحق، علی زیدی اور فہمیدہ مرزا تینوں کا تعلق سندھ ہے۔انہوں نے کتنی بار کمیٹی میں بات کی یہ پیپلز پارٹی کے بغض میں ہمارا ساتھ نہیں دیتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں سندھ کے لئے دس ارب روپے مختص کرکے خرچ صرف50کروڑ روپے خرچ کیے کراچی کے لئے وفاقی حکومت نے بڑی باتیں کیں خرچہ صفر کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک سوال کے جواب کیں کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب میں موٹر ویز پر فنڈز خرچ کیے پنجاب خیبر پختونخواہ میں موٹر ویز وفاقی حکومت نے بنائیں سندھ میں موٹر ویز کے لئے وفاقی حکومت فنڈ نہیں دیتی وزارت مواصلات کی پنجاب میں اسکیمز کے لئے22خیبر پختونخواہ میں 21سندھ میں صرف چھ اسکیمز دی گئی ہیں کیا یہ آئین کے تحت منصفانہ تقسیم ہے سندھ 70فیصد ریونیو دیتاہے دوہزار سترہ سے انڈس ہائی وے کے لئے سندھ نے وفاق کو 7ارب روپے دئیے وفاقی حکومت نے فنڈز دینے کے باوجود انڈس ہائی وے کے لئے اپنا شیئر خرچ نہیں کیا 70فیصد ریونیو دینے والے سندھ کو وفاقی وزات خزانہ کی اسکیمز میں صرف 2اور پنجاب کو 18اسکیمز دیں پنجاب کے سڑکوں کے لئے وفاق نے 35ہزار 600ملین کی اسکیمز دیں سندھ کو اس مد میں صرف1519ملین کے منصوبے دئیے گئے وفاق پنجاب میں برج بنانے کےلئے فنڈ دےرہی ہے سندھ میں وفاق نے یوسی سطح کی نالی کی اسکیمز دی ہیں۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 561۔۔۔ایم آئی زیڈ