106

سندھ ہائی کورٹ نے ا ے پی این ایس APNS کو ممبران کے خلاف کارروائی سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے اے پی این ایس کو ممبران کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے سے روک دیا
یہ حکم جسٹس ارشد حسین خان کی عدالت نے ممبر شپ کی متنازعہ شقوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران جاری کیا
ایک اخباری گروپ نے اے پی این ایس کے چند ممبران کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے اے پی این ایس پر تسلط قائم
کر رکھا ہے اور اے پی این ایس کے اراکین کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے، درخواست گزار

کراچی – سندھ ہائی کورٹ نے منگل 14 مئی 2019ء کو اپنے ایک حکم کے ذریعے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کو حکم دیا ہے کہ 30 مارچ 2019ء کو منعقدہ اے پی این ایس کے سالانہ اجلاس عام میں منظور کی گئی قرارداد کی بنیاد پر اے پی این ایس کے ممبران کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے احتراز کیا جائے۔ یہ حکم امتناعی سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس ارشد حسین خان کی عدالت نے اےپی این ایس کے آئین کی ممبر شپ کی شقوں میں تبدیلی کے لئے عارف نظامی (پاکستان ٹو ڈے)، ضیا شاہد (خبریں)، اعجاز الحق (ایکسپریس)، ڈاکٹر جبار خٹک (عوامی آواز)، رفیق افغان (امت)، انور ساجدی (انتخاب)، رحمت علی رازی (ٰطاقت)، طاہر فاروقی (اتحاد)، ممتاز احمد صادق (آزادی سوات) اور محمد صادق بلوچ (بلوچستان ایکسپریس) کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران جاری کیا۔ دائر شدہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک اخباری گروپ نے اے پی این ایس کے چند ممبران کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے اے پی این ایس پر تسلط قائم کر رکھا ہے اور اے پی این ایس کے اراکین کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ درخواست کی پیروی طہماسپ رضوی ایڈووکیٹ نے کی۔


SHC stops APNS implementing March resolution

KARACHI, MAY 14 2019: The Sindh High court vide it’s order dated 14.05.2019 directed the All Pakistan Newspaper Society (APNS) not to take any coercive action against the plaintiffs / members of the society on the basis of its resolution passed during its Annual General Meeting on 30.03.2019. This order was issued by Justice Arshad Hussain Khan during the first hearing for a case filed by Arif Nizami (Pakistan Today), Zia Shahid (Khabrain), Aijaz-ul-Haq (Express), Jabbar Khattak (Awaami Awaz), Rafique Afghan (Ummat), Anwar Sajdi (Intekhab), Rehmad Ali Razi (Taaqat), Tahir Farooqi (Ittehad), Mumtaz Ahmed Sadiq (Azadi Swat), Muhammad Sadiq Baloch (Balochistan Express), to change the clause of the APNS constitution. The filed case states that a publication group has teamed up with some members of the APNS for the past many years while dominating the body and hurting the interests of its members. Plaintiffs were represented by Tahmasp Rizvi Advocate

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں