نیٹو سربراہ کا اتحادکوغیر مستحکم کرنے کی کوشش پر روس ،بیلاروس کو انتباہ

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل اس کے سربراہ سٹولٹن برگ نے روس اور بیلاروس کو اس اتحاد کے رکن ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متنبہ کیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشٹولٹن برگ نے ایک بیان میں کہاکہ نیٹو بیلا روس اور روس کی طرف سے اس کے کسی بھی اتحادی کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بیلاروسی صدر الیکسزانڈر لوکاشینکو کے درمیان قریبی تعاون پر نیٹو سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے ۔ بیلاروس کا ماسکو پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے ۔ نیٹو اتحاد میں شامل ممالک لیتھوانیا، لیٹویا اور پولینڈ بیلاروس کے ساتھ مشترکہ سرحد رکھتے ہیں