ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ ملت اور سرسید ایکسپریس ڈسٹرکٹ اسکاوٹ سیکریٹری گھوٹکی اپنی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر


ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان گزشتہ رات پیش آیا
جسکی اطلاع پر جناب بشیر احمد سیال ڈسٹرکٹ اسکاوٹ سیکریٹری گھوٹکی اپنی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے

اور ریسکیو آپریشن میں اپنی خدمات انجام دیں اسکاوٹ ریسکیو ٹیم کے مطابق 40 اموات ہوئی اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو گھوٹکی صادق آباد اور رحیم یارخان منتقل کردیا گیا ہے ریسکیو آپریشن اچھی جاری ہے دو تین دیتھ باڈی ابھی بوگیوں میں موجود بتائی جارہی ہیں

یہ ریسکیو کو آپریشن مزید ایک سے دو گھنٹہ جاری رہ سکتا ہے جو اسکاوٹ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے نام یہ ہیں
جناب بشیر احمد سیال ڈسٹرکٹ اسکاوٹ سیکریٹری گھوٹکی، افتخار احمد، محمد سچل،اللہ بخش ،ماجد علی،اسرار احمد اور صدام حسین شامل ہیں۔
محمد اسلام کمبوہ
ریسکیو کوآرڈینیٹر اسکاؤٹس ڈسٹرکٹ سکھر