پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کا کردار !

. . . . . . . . . . . . تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا دباؤ ہماری ترقی اور خوشحالی کے لیے منصوبہ بندی کرنے والوں کو مشکلات سے دوچار کردیتا ہے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں آبادی کی بڑھتی ہوئی رفتار اس کے موجودہ اور دستیاب وسائل کے لیے چیلنج بن چکی ہے پاکستان دنیا میں زیادہ آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آ چکا ہے جس رفتار سے ہماری آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے سال 2030 اور سال 2050 ہمارے لئے بہت بڑے چیلنج اور مسائل لے کر مسائل لے کر سکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم عالمی اہداف کے مطابق آبادی کی رفتار پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے پاکستان کی پاپولیشن پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے عالمی دنیا ہمیں جھنجھوڑ چکی ہے سپریم کورٹ اس صورتحال کا نوٹس لے چکی ہے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل پا چکی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتی ذمہ داریوں اور متعلقہ محکموں کی سیاسی اور سرکاری شخصیات کی ذمہ داریوں کا تعین ہو چکا ہے اہداف بھی طے ہو چکے ہیں وسائل کی فراہمی اور انہیں بھرپور طریقے سے استعمال میں لانا اصل چیلنج ہے شہروں کی کچی بستیوں سمیت دور دراز دیہاتوں ‏اور پسماندہ علاقوں تک فیملی پلاننگ کی مصنوعات اور خدمات کو پہنچانا اصل ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت اپنے طور پر کوشش کر رہی ہے لیکن غیر سرکاری شعبہ اس سے زیادہ فعال ہے اور سچی بات ہے کہ یہ غیر سرکاری شعبے میں ہونے والی خدمات کا نتیجہ ہے کہ صورت حال میں کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے ورنہ نتائج اور بھی بھیانک ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انیس سو اکیانوے 1991 سے پاکستان میں خدمات انجام دینے والی گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اس میدان میں بہت اہم کردار ادا کر چکی ہے اور اس کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے اس کمپنی کے لوگ اپنے کام کو ایک نوکری سمجھ کر نہیں بلکہ ایک خدمت سمجھ کر.کر رہے ہیں اس لیے اس کمپنی کے نتیجہ خیز اقدامات قابل ستائش اور قابل رشک ہیں ۔اس کمپنی نے فیملی پلاننگ کے ماڈرن طریقوں اور کنٹراسیپٹو مصنوعات اور خدمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک دستیاب بنانے کے لئے خصوصی محنت کی اپنا نیٹ ورک پھیلا یا ،اس سلسلے میں تربیت رہنمائی اور آگاہی کو فروغ دیا ۔ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ان خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جن کا کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا ۔ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اس کمپنی کی خدمات قابل قدر ہیں ۔اس کمپنی کی کوششوں سے 52 ہزار بچوں کو موت کے منہ سے بچا لیا گیا ۔ لاکھ سے زیادہ ،خواہش کے برعکس حمل ،سے خواتین کو بچایا گیا ۔پانچ ہزار سے زائد عاملہ خواتین کو موت کے منہ سے بچا لیا گیا ۔24 لاکھ سے زیادہ حمل گرانے سے عورتوں کو بچایا گیا ،اور سب سے بڑھ کر یہ کہ دو کروڑ سے زیادہ جوڑوں کو انتہائی خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے قابل بنایا ۔گذشتہ دو دہائیوں میں اس کمپنی کی کارکردگی بہترین شاندار اور قابل تعریف رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کمپنی نے مختلف مصنوعات کو بھی مارکیٹ میں متعارف کرایا ،ان کے بہتر محفوظ اور آسان استعمال کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سکھایا ،اس کمپنی کے سبز ستارہ کلینک سے پاکستان کہ تقریبا سبھی لوگ متعارف ہیں اس کے علاوہ اس کمپنی نے کورنگی ماڈل کلینک کراچی ،افغان ریفوجی کلینک ،رورل اینڈ سگنیچر کلینک ،پورٹیبل کنٹینر ہیلتھ سینٹرز ،موبائل سروس یونٹس اور ہیلتھ واٹر اسکیم جیسے منصوبے بھی متعارف کرائے ۔اس کمپنی کی سالانہ رپورٹس اس کی شاندار اور بے مثال کارکردگی کو واضح کرتی ہیں ۔کمپنی کے باقاعدگی سے جاری ہونے والے نیوزلیٹرز اس کمپنی کی سرگرمیوں اور ایونٹس کے بارے میں خبر دیتے ہیں ۔اس کمپنی کے بلاگ اور کامیاب کہانیاں عام لوگوں میں شعور آگاہی بڑھاتی ہیں ۔ کمپنی کی تمام تر کامیابیوں کا سہرا کمپنی کے سابقہ اور موجودہ سربراہان اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے کمپنی کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ایس اے رب ایک انتہائی ذہین قابل اور متحرک شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروےکار لاتے ہوئے کمپنی کو ترقی اور کامیابیوں کی نئی منازل سے ہمکنار کردیا ہے کمپنی کی شاندار کامیابیوں اور بے مثال خدمات کا سفر جاری ہے ۔
——————
Salik-Majeed—–jeeveypakistan@yahoo.com
————whatsapp……..92-300-9253034