بحریہ ٹائون دھرنے کی کوریج اور ہنگامہ آرائی کے دوران کے یو جے کے رکن کے ٹی این کے کیمرہ مین ارشد محمود اور دیگر کیمرہ مینوں۔ فوٹو گرافرز اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت

کراچی ( پریس رلیز ) کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بحریہ ٹائون دھرنے کی کوریج اور ہنگامہ آرائی کے دوران کے یو جے کے رکن کے ٹی این کے کیمرہ مین ارشد محمود اور دیگر کیمرہ مینوں۔ فوٹو گرافرز اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجازاحمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے یو جے کے رکن ارشد محمود کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ موبائل فون بھی چھین لیا گیا اسے زخمی کیا گیا پولیس نے بھی کیمرہ مین کی مدد نہیں کی مقامی افراد نے کیمرہ مین ارشد محمود کی مدد کی۔ کے یو جے نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بحریہ ٹائون میں ذمے داریاں ادا کرتے ہوئے متعدد کیمرہ مینوں اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی شرمناک ہے۔ کے یو جے مطالبہ کرتی ہے کہ تشدد کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ تشدد کرنے والوں بعض شرپسند اور بعض پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ سندھ حکومت سے فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عاجز جمالی جنرل سیکریٹری کے یو جے