اعتزاز احسن ،فاروق نائیک، رشید رضوی اور بیرسٹر ضمیر گھمرو بحریہ ٹاون کے معاملے میں سندھ کے قومی مجرم قرار


اعتزاز احسن ،فاروق نائیک، رشید رضوی اور بیرسٹر ضمیر گھمرو بحریہ ٹاون کے معاملے میں سندھ کے قومی مجرم قرار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بحریہ ٹاون کے باہر احتجاج کرنے والوں نے جو مطالبات کیے اور قرارداد پاس کی وہاں پر دیگر ہم باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہاں پر کہا گیا کہ یہ اجتماع سپریم کورٹ میں سندھ کی سرکاری زمین پر بحریہ ٹاون کے قبضے کا دفاع کرنے والے فاروق ایچ نائیک رشید رضوی اعتزاز احسن اور بیرسٹر ضمیر گھمرو کو سندھ کا قومی مجرم قرار دیتی ہے یہ اجتماع سندھ کی زمین پر غیر قانونی طور پر بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کرنے پر وزیراعلی صوبائی وزیر ریونیو پر ممبر ریونیو بورڈ کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے اس کے علاوہ یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام قدیمی فوٹو کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں ۔یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میں بل 2013 کا خاتمہ کرکے کراچی کی زمین اصل حالت میں بحال کی جائے ۔یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے ملیر کے 43 دیھ . ضلع غربی کے سولہ دیہوں کوملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے واپس لیا جائے ۔یہ اجتماع احتجاج کرتا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ حکومت سندھ کی زمینوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوئی ہے اس لیے سندھ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو ۔بحریہ ٹاون کی قبضہ گیریت میں اس کے سہولت کار بننے والے تمام سرکاری افسران اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے
—————–

بحریہ ٹاؤن کی قدیم گوٹھوں پر قبضے کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کا دھرنا، جلاو گھیراؤ، کئی افراد زخمی