محمودالحق سو سائٹی کے الاٹیز کو جلد حق نہ دیا گیا تو سپر ہا ئی وے کو بند کر دینگے

محمودالحق سو سائٹی کے الاٹیز کو جلد حق نہ دیا گیا تو سپر ہا ئی وے کو بند کر دینگے اور ڈی سی ایسٹ اور کمشنر کراچی کے دفتر کا گھیراؤ کرینگے  سید قطب احمد  
(کراچی پ ر) جما عت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی شرقی کے صدر سید قطب احمد نے کہا ہے کہ محمو د الحق سو سائٹی کے الاٹیز کو جلد حق نہ دیا گیا تو سپر ہا ئی وے کو بند کر دینگے اور ڈی سی ایسٹ اور کمشنر کراچی کے آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید قطب احمد نے محمو دالحق سو سائٹی کے الاٹیز کے ہمراہ پر حجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ان کا مزید کہنا تھا قبضہ مافیا کے دو بلڈرز نے مختیار کار کی سر پرستی میں محمو د الحق سو سائٹی سیکٹر48-A کی دیواریں اور گیٹ تو ڑ کر سو سائٹی پر قبضے کی کو شش کی جسے الاٹیز نے بر وقت پہنچ کر ناکام بنایا حالانکہ ہا ئی کورٹ نے2011 سے سو سائٹی کے حق میں اسٹے دے رکھا ہے کراچی کے غریب لو گوں کی جائیدادوں پر کب تک حکومتی سر پر ستی میں قبضہ مافیا قبضے کرتی رہے گی اور ارباب اختیار عوام کی بت بسی کا تماشا دیکھتے رہیں گے۔ محمو دالحق سو سائٹی کے چار سیکٹر 48-A، 26-B، 26-A اور21-B کے چار ہزار سے زائد الاٹیز کئی برسوں سے اپنے پلاٹ پر قبضہ ملنے کے منتظر ہیں اور گزشتہ سالوں سے خود ساختہ اعزازی سیکریٹری جو الاٹیز کو صرف ایک ہی لو لی پوپ دے رہے ہیں کہ آج قبضہ دے رہے ہیں اور کل قبضہ دے رہے ہیں اور الاٹیز کو حقیقت سے آگاہ نہیں کیا جارہا ہماری اطلاعات کے مطابق سیکٹر48-A کی صرف زمین کی سیل ڈیڈ سو سائٹی کے پاس ہے سیکریٹری صاحب آپ جواب دہ ہیں کہ اب تک سیکٹر48-A کی زمین کی مٹیشن کیوں نہیں ہو ئی اور لے آؤٹ پلان آپ کا ابھی تک اپروو کیوں نہیں ہوا کیا وجوہات ہیں ان سب چیزوں کے با وجود آپ سو سائٹی میں سیل پرچیز کے کام کو کیوں نہیں روک رہے اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں آپ کو جواب دینا ہو گا آپ کی اس نا اہلی کی وجہ سے لاکھوں لو گوں کی خون پسینے کی کمائی داؤ پر لگ چکی ہے۔اور سیکٹر ، 26-B، 26-A اور21-B کے زمین کے کیا معاملات ہیں زمین کے کتنے دعویدار ہیں اور کورٹ میں کیس کا کیا اسٹیٹس ہے یہ آپ نے الاٹیز کو بتا نا ہو گا۔ سیکٹر 48-A میں اتنے معاملات تھے تو آپ نے لو گوں سے ڈو یلپمینٹ چارجز کی مد میں کڑوڑوں روپے کیوں وصول کئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی اور سو سائٹی کے الاٹیز چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، چیئر مین نیب اورFIA سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سو سائٹی کے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی مرتب کی جائے جو پتہ لگائے کہ سو سائٹی کے الاٹیز کو قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔ اور کون لوگ سو سا ئٹی کی زمین کی قیمت بڑھا کر اور کبھی کم کر کے غریب عوام سے لوٹ مار کر تے رہے ہیں اور انہیں کن سرکاری اداروں کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ ہم ڈی سی ایسٹ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سیکٹر 48-A کے الاٹیز کو فوری مٹیشن دی جائے ورنہ سب سے پہلے دھرنا ڈی سی ایسٹ کے آفس پر دیا جائے گا اور حق نہ ملنے پر کمشنر کراچی کے آفس کا گھیراؤ اور ساتھ سپر ہائی وے کو بھی بند کر دیا جائے گا سندھ حکومت اپنے کارندوں کے ذریعے اسکیم ۳۳ کی زمین کو اپنی ذاتی جا گیر سمجھ کر قبضہ کر رہی ہے کراچی کی مظلوم عوام اپنے خون پسینے کی کمائی کو اپنی آنکھوں کے سامنے لٹتا دیکھ کر خون کے آنسو رو رہی ہے اور عدالتوں میں بھی برسوں کیس زیر سماعت رہتے ہیں اور حق دار الاٹیز اپنے گھر بنانے کی خواہش لیکر اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں لیکن جماعت اسلا می کراچی کے ان مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قا نو نی کا روائی کے ساتھ ہر فورم پر احتجاج کرے گی اس مو قع پر نائب امیر ضلع شرقی عزیزاللہ ظفر صاحب اور انچارج کو آپریٹو سیل / سیکریٹری اطلاعات پبلک ایڈ شرقی عدنان شریف بھی مو جو د تھے۔  
جما عت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی شرقی کے صدرسید قطب احمد نے محمو دالحق سو سائٹی کے الاٹیز کے ہمراہ پر حجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں