حملے کے وقت بحریہ ٹاؤن میں غنڈہ گردی دہشت گردی کا راج تھا ،مشتعل افراد سب کچھ لوٹ کر لے گئے ۔بحریہ ٹاون کے مکینوں کا احتجاج

حملے کے وقت بحریہ ٹاؤن میں غنڈہ گردی دہشت گردی کا راج تھا ،مشتعل افراد سب کچھ لوٹ کر لے گئے ۔بحریہ ٹاون کے مکینوں کا احتجاج ۔…۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بڑی تعداد میں بحریہ ٹاون کے مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے جس میں شرکا کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں شرپسندوں نے بحریہ ٹاؤن پر حملہ کیا ہے حملے کے وقت یہاں پر غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا راج تھا کہاں تھی پولیس کہاں سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں پر زبردست توڑ پھوڑ کی گئی جلاؤ گھیراؤ کیا گیا حملہ آوروں نے دفاتر میں لوٹ مار کی انتہائی قیمتی اشیاء اور سامان اٹھا کر لے گئے باقی سامان کو توڑ کر کے نقصان پہنچا دیا ۔ہمارے ساتھ اتنا بڑا ظلم ہوا ہے یہاں انڈہ گردی اور دہشت گردی کا راج رہا ہے یہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملہ ہے پوری کی پوری بلڈنگ کو لوٹ کر لے گئے ہیں پلازہ میں توڑ کر گئے ہیں یہاں پر چیزوں کو گاڑیوں کو املاک کو نذر آتش کیا گیا ہے آگ کے شعلے ہیں ہر طرف دھواں ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔۔فائر برگیڈ بھی بہت دیر میں آئیں ۔ہماری پراپرٹی کو نقصان پہنچایا گیا ہے تباہی کی گئی اور پولیس چھاؤں میں بیٹھی ہیں انتظار کرتی رہی شاید وہ انتظار کر رہی تھی کہ پہلے املاک کو نقصان پہنچے اور پھر وہ یہاں آئیں ۔ہم اپنی جمع پونجی لے کر یہاں آئے تھے یہاں بزنس کر رہے ہیں ہمیں کوئی تحفظ نہیں ملا کروڑوں روپے کا سامان جل گیا ہے بہت نقصان ہوا ہے ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیسی اتھارٹیز ہیں جو ہمارے ساتھ ظلم کر رہی ہیں حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تحفظ فراہم کرے ہمارے نقصان کو پورا کیا جائے ہمارا نقصان بھرا جائے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں پر تحفظ فراہم کرتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا ۔باہر لوگوں کو بسوں اور ویگنوں میں بھر کر لایا گیا یہاں تک پہنچایا گیا باقاعدہ ان کو اسٹے کرایاگیا ٹینٹ فراہم کیے گئے کیمپ لگائے گئے۔ہمارے دفاتر تباہ کر گئے ہیں یہ ہمارے گھروں کے اندر بھی داخل ہو سکتے تھے کیونکہ ان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا پولیس اور رینجرز بھی ہماری مدد کے لیے نہیں آئی ۔احتجاج میں شامل ہونے والے علاقہ مکینوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ ہمارے نقصان کا ازالہ کریں نوٹس لیں ۔ہم وزیراعلی سے بھی گزارش کر رہے ہیں آصف زرداری سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کی صورتحال کا نوٹس لیں ہمارا اس آدمی سے مطالبہ کر رہے ہیں جو اختیار رکھتا ہے طاقت رکھتا ہے ہماری مدد کی جائے ہماری املاک جلا دی گئی ہیں ۔یہاں ہماری فیملی رہی ہیں اب سب خطرے میں ہیں ہم کہاں جائیں ؟