آن لائن تعزیتی نشست کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے شہر ریاض میں موجود پاکستانی رائٹرز اور جرنلسٹ کی نمائندہ تنظیم پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے سابق صدر مرحوم انجینیر عبد الروف مغل کے ایصال ثواب کے لئے آن لائن تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعزیتی نشست میں ان کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحوم کے ورثاء اور عزیز و اقارب کے علاوہ سابق سفیر پاکستان منظور الحق نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کی چند روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث اچانک وفات نے اہل شہر کو رنجیدہ کر دیا تھا۔تعزیتی نشت کا آغاز زبیر بٹھی صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ہدیہ نعت طاہرہ کاشف نے پیش کیا۔ میزبان مدیحہ نعمان نے مرحوم انجینئیر عبدالروف مغل کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کی جس میں مرحوم کی اہلیہ مسز شبنم روف اور ان کے بیٹوں رامیس روف مغل ، سائم روف مغل اور بیٹی ماریہ روف مغل نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے سرپرست اعلی فیض النجدی نے مرحوم عبدالروف مغل کی عادات اور حالات کے بارے میں بیان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت شفیق ، ، درد مند، دوسروں کا احساس کرنے والے، با اصول اور منظم زندگی گزارنے والوں میں سے تھے۔ کلب کے ممبران میں زبیر بھٹی، ڈاکٹر نادیہ ، شاہین جاوید، امبرین فیض ، ایمن ظہیر ، قندیل ایمن ، طاہرہ کاشف ، صدر کلب نوید الرحمان نے مرحوم کی ذات اور زندگی کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات کا اظہار کیا اور ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ نم آنکھوں کے ساتھ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی جس میں کمیونٹی کی اہم سیاسی ، سماجی ، فلاحی ادبی اور صحافتی شخصیات،نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اورجنت میں اعلی مقام کی حصوصی دعا کی گئی۔