وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ 3 ماہ کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگوانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ 3 ماہ کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگوانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے، اس نے نہ صرف فلاحی کام شروع کئے ہیں بلکہ فلاحی کام کرنے والی جماعتوں اور ایسوسی ایشنز کو تمام تر سہولیات فراہم کی ہیں۔ کوووڈ کے بڑھتے کیسز کے باعث ہمیں کچھ مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں اور یہ فیصلے عوام کی صحت اور ان کی جان بچانے کے لئے کئے ہیں لیکن افسوس کہ کچھ سیاسی جماعتوں ان فیصلوں پر اپنی سیاست کو چمکانے اور سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کے لئے عوام کو مشتعل کررہی ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے آخری جاری نوٹیفیکشن میں 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے یہ کہا تھا کہ جب حالات بہتر ہوں گے تو سندھ میں تعلیمی ادارے لھولیں جائیں گے اور اس حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں اعلان کیا جائے گا۔ پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحانات کے پرموٹ کرنے کے کسی اعلان سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز بانٹوا میمن خدمت کمیٹی کے زیر انتظام بہادر آباد میں چلنے والی بانٹوا انیس اسپتال میں کوووڈ ویکسین سینٹر کے افتتاح اور اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بانٹوا میمن خدمت کمیٹی کے یونس بگسرا، اقبال نی نی، عبدالغنی موتی، خالد لطیف صابن والا، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، عبدالرحیم لالہ، وہاب پولانی، ہارون کوٹایا،محمد غلام، محمد فرحان مائی مینی، شعیب دوھچکی، چیف ایڈمنسٹریٹر یاسر عرفات اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے بانٹوا انیس اسپتال میں کوووڈ ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اسپتال میں ہورے ہفتہ صبح 10 سے دوپہر 3 اور رات 9 سے 12 بجے تک ہر ایک کو یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اسپتال کے سیکرٹری نے صوبائی وزیر سعید غنی کے اسپتال آمد اور ویکسین سینٹر قائم کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ بانٹوا میمن خدمت کمیٹی اس سلسلے میں حکومت سندھ کے ساتھ ہراول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کے خلاف جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں فلاحی اداروں کی جانب سے ساتھ دینے پر ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آئندہ 3 ماہ کے دوران صوبے میں 1 کروڑ 80 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ٹاسک لے کر چل رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم انشاء اللہ فلاحی اداروں اور سندھ حکومت کے تحت قائم شدہ ویکسین سینٹرز کی مدد سے اس ٹاسک کو پورا کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا سے عوام کو بچانے کے لئے کچھ غیر مقبول اور مشکل فیصلے کئے ہیں کیونکہ ایسا نہ کرنے سے کرونا کا پھیلاؤ بڑھتا اور اس سے عوام کی جانوں کا نقصان ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج کچھ سیاسی جماعتیں اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کررہے ہیں اور عوام کو اشتعال پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ہم یہ کہہ سکیں کہ تمام صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی صوبے میں روزانہ ایک ہزار کیسز روزانہ آرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا محکمہ تعلیم نے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس سلسلے آئندہ ایک سے دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا۔ پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحانات کے پرموٹ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر بانٹوا انیس اسپیتال اور بانٹوا میمن خدمت کمیٹی کے عہدیداران نے صوبائی وزیر کی اپستال آمد اور اسپتال میں محکمہ صحت کے تعاون سے کوووڈ ویکسین سینٹر کے قیام میں بھرپور ساتھ دیا اس پر ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانٹوا برادری کی جانب سے اس وقت کراچی میں دو اسپتال اور دو ڈسپنسریاں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور اس میں 30 فیصد میمن اور 70 فیصد سے زائد غیر میمن اور دیگر قومیتوں اور مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو صحت کی خدمات انتہاہی کم ریٹ اور زیادہ تر کو مفت فراہم کی جاتی ہے۔

فوٹو کیپشن
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی بانٹوا میمن خدمت کمیٹی کے زیر انتظام بانٹوا انیس اسپتال میں ویکسین سینٹر کا افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں۔ اس موقع پر اسپتال کے عہدیداران یونس بگسرا، اقبال نی نی، غفار صابن والا، پیپلز پارٹی کے اقبال ساندھ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

جاری کردہ: زبیر میمن، میڈیا کنسلٹینٹ، وزیر تعلیم و محنت سندھ، سعید غنی، فون 03333788079