چوہدری ندیم اختر گجر صدر ( پی او اے ایف انٹرنیشنل ) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ سفیر پاکستان ایمبیسی سعودی عرب ( ر) جنرل بلال اکبر تعیناتی کے بعد اپنی صلاحیتوں سے مسلسل پاکستان ایمبیسی میں مزید بہترین اور قابل ذکر اصلاحات لا رہے ہیں

ریاض ( ناظم علی عطاری ) چوہدری ندیم اختر گجر صدر ( پی او اے ایف انٹرنیشنل ) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ سفیر پاکستان ایمبیسی سعودی عرب ( ر) جنرل بلال اکبر تعیناتی کے بعد اپنی صلاحیتوں سے مسلسل پاکستان ایمبیسی میں مزید بہترین اور قابل ذکر اصلاحات لا رہے ہیں۔سفیر پاکستان کے موثر و قابل تحسیں اقدامات بالخصوص پاکستان میں لگائی جانے والی چائینہ کی ویکسین سائینو فارم کی سعودیہ میں منظوری اور پاکستانی فلایٹس سعودیہ کیلئے کھولنے اور سینکڑوں قیدیوں کی واپسی جیسی کوششوں پر ہم اوورسیز پاکستانیز سفیر پاکستان سعودی عرب( ر ) جنرل بلال اکبر کے بے حد مشکور و ممنون ہیں،اور پاکستان ایمبیسی نے اوورسیز پاکستانیز کی سہولت اور مسائل کے بروقت حل کیلئے ایک موبائل اپلیکیشن بھی لانچ کی جس کی بدولت خروج نہائی، اقامہ ایکسپائیر،خروب، کفیل کے ساتھ تنازعہ ، میت کی پاکستان منتقلی کیلئے پراسس اور این او سی ،حقوق کیلئے لیگل ایشوز وغیرہ جیسے مسائل کو براے راست متعلقہ سعودی اداروں کی طرف بھیج کر فوری حل ممکن ہوگا،اس موبائل اپلیکشن سے تمام اوورسیز پاکستانیز کو بھر پور استفادہ حاصل کرنا چاہیے، صدر ( پی او اے ایف انٹرنیشنل) سعودی عرب چوہدری ندیم اختر گجر کی سرپرستی میں پاکستان و سعودی قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن سے پاکستان اور سعودیہ کے اندر اوورسیز کی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ سفیر پاکستان ر جنرل بلال اکبر اوورسیز کیلئے خدمات میں بہتری اور کیمونٹی کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے