جامعہ پشاور کا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

جامعہ پشاور کا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی سی پشاور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پیر کے دن سے جو پروفیسر یا ملازم احتجاجاً کلاس نہیں لے گا ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی۔احتجاجی ملازمین باز نہ آئے تو 5000 سے زیادہ بیروزگار اعلیٰ تعیلم یافتہ افراد موجود ہیں ،جلد بھرتی کرلیں گے۔

وی سی پشاور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ احتجاجی ملازمین ہوش کے ناخن لیں، حکم امتناع سے بجٹ پیش نہیں ہوسکے گا، بجٹ نہیں ہوگا تو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی، یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے باعث میں نے 6 ماہ کی تنخواہ نہیں لی، یونیورسٹی پر 7.9 ملین قرضہ واجب الادا ہے۔

وی سی پشاور یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور : احتجاجی ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، آئیں مذاکرات کریں ان کو سنا جائیگا،ملازمین کی الاونسز میں کٹوٹی مشروط طور پر کی گئی ہے مالی حالات ٹھیک ہونگے تو پھر دیا جائے گا۔طلبا کے فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔