پی آئی اے اور ائرپورٹ اسٹاف نے ایمانداری کی ایک اور بہترین مثال قائم کردی ۔۔۔

پی آئی اے اسٹاف نے ایمانداری کی ایک اور بہترین مثال قائم کردی ۔۔۔،۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کے اسٹاف میں غیر ملکی کرنسی زیورات لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا سے بھرا ہوا بیک مسافر کو لوٹا دیا ۔ مسافر پی آئی اے کے اسٹاف کی ایمانداری دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 سے کراچی سے لاہور کا سفر کرنے والے مسافر نے غلطی سے اپنا بیگ ڈومیسٹک لاؤنج میں چھوڑ دیا ۔اس دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے ٹرمینل مینیجر نے ایک لاوارث بیگ لاؤنج میں دیکھا اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا بعد میں پی آئی اے کے حکام نے مسافر سے رابطہ کیا اور شناخت کے بعد وہ بیگ اصل مالک کے حوالے کر دیا ۔۔۔۔۔۔اسی طرح دس فروری کو باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور میں ایک پورٹر نے غیر ملکی کرنسی کی بڑی رقم مسافر کو واپس کر کے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی تفصیلات کے مطابق مسافر بادشاہ خان سعودی عرب کے شہر ریاض سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 9728 سے سفر کرکے پاکستان آیا تھا اور لاؤنج میں 16 ہزار ریال کی رقم کھو بیٹھا ۔یہ رقم ایک اور مسافر کو ملی جس نے پورٹر کو اطلاع دی ۔اس کے بعد یہ کیا اثر رکھتا ہوں اصل مسافر کے حوالے کر دی گئی جس کی رقم تھی ۔اس سے قبل جنوری کے مہینے میں لاہور ائرپورٹ پر بھی ایک بیگ مسافر فیملی کے حوالے کیا گیا جو وہ جہاز کے اندر بھول آئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ پر ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور پاکستان کے ائرپورٹ اسٹاف اور ایئر لائن سٹاف کی جانب سے ایسے مسافروں کوہ سلیمان اور رقم واپس کر کے بہترین مثالیں قائم کی جا چکی ہیں جنہیں یہ مسافر کبھی نہیں بھول سکتے اور ساری دنیا کے لیے یہ پاکستانیوں کی جانب سے ایمانداری کی اچھی مثالیں ہیں یقینی طور پر ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دینے والے یہ ملازمین ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہمارے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔
————————-Jeeveypakistan.com—-report