7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی 5 0جون: سندھ میں پیر 7 جون سے 13 جون تک انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس سات روزہ مہم میں صوبے کے 30 اضلاع میں 94 لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی سمیت تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، پی پی ایچ آئی، ڈبلیو ایچ او، ای او سی کے نمائندے اور دیگر حکام نے شریک کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں متعلقہ حکام نے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد کئے ہیں اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے، پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں جب کہ تمام پولیو ورکرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے تدابیر بھی بتائی گئی ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر صحت کی جانب سے تمام تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کئے جائیں۔ انہونے تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے، محکمہ داخلا پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سوشل موبلائیزرس اور انفلیوئنسرز کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔ انہوںنے تمام والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں 71 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ بنیں گے۔ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ڈبلیو ایچ او اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے نمائندوں نے پولیو مہم کے حوالے سے حکومت سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ہینڈ آوٹ نمبر556۔۔۔ایف آئی جے