عمران اشرف پشاور کے رکشہ ڈرائیور سے متاثر

پشاور میں بچیوں کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے رکشہ ڈرائیور نے طالبات کیلئے مفت پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کی ہے ، رکشہ ڈرائیور کے اس اقدام نے عمران اشرف کو متاثر کردیا۔

سوشل میڈیا پر پشاور کے ایک رکشہ ڈرائیور ’عرب شاہ‘ کو طالبات کیلئے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
خراج تحسین پیش کرنے والوں میں عمران اشرف بھی شامل ہوگئے ہیں۔
عمران اشرف نے ’عرب شاہ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بادشاہ ملکاؤں کی مدد کرتے ہوئے۔‘

پوسٹ میں بتایا گیا کہ عرب شاہ روزانہ 100 سے زائدطالبات کو مفت اسکول تک پِک اینڈ ڈراب دیتے ہیں۔