فرنچ اوپن :ڈینیل میدویدوو، اسٹیفنس سٹ پاس، سرینا ولیمز کامیاب

ڈینئل میدودیو اور اسٹیفنس سٹس پاس اور سرینا ولیمز نے اپنے میچز جیت کر فرنچ اوپن کے چوتھے مرحلے کے لیے کوالی فائی کرلیا ہے۔

فرانس میں جاری ایونٹ کے ویمنز مقابلوں میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے ہم وطن ڈینییلی کولن کوہرا کر چوتھے مرحلے کے لیے کوالی فائی کرلیا ہے۔

مینز ایونٹ میں روس کے ڈینیل میدودیو نے تیسرے مرحلے میں بہترین کھیل پیش کیا اور اپنےحریف ریلی اوپیلکا کو باآسانی سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سٹسپاس اور جان اسنر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، سٹسپاس نے پانچ سات، چھ تین سات چھ اورچھ ایک سے شکست دے کر ٹاپ16 میں پہنچ گئے