پی ایس ایل چیلنج ہے، اس کیلئے تیار ہوں، فواد احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر اور آسٹریلیوی کھلاڑی فواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بڑا چیلنج ہے اور میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں۔

فواد احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کے لیے پرجوش ہوں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں مقابلے کا معیار بہت زبردست ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد متعدد مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔