تھانہ رضویہ کے علاقے میں شہری عثمان کی ہلاکت کا معاملہ۔ دو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

گذشتہ روز تھانہ رضویہ کے علاقے میں شہری عثمان کی ہلاکت کا معاملہ۔

جاں بحق شہری کے لواحقین کی مدعیت میں منشیات فروش اور دو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ رضویہ میں درج مقدمہ نمبر 538/2021 میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

ایس ایچ او رضویہ اور دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی لیاقت آباد کو انکوائری سونپی گئی ہے جو تین روز میں مفصل رپورٹ پیش کرینگے۔