مسکان کے عبد الرحمٰن سے تعلقات تھے اور ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے۔ عبد الرحمان عرف شوٹر عادی جرائم پیشہ اور منشیات فروش ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کے مقدمہ کا چالان منظور کرلیا۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ مقدمے میں 28گواہان کی فہرست شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں عبد الرحمان عرف شوٹر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ شریک ملزمہ سویرا پر حقائق چھپانے اور ملزم کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ مسکان کے ملزم عبد الرحمٰن سے تعلقات تھے اور ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے۔

ملزم عبد الرحمان عرف شوٹر عادی جرائم پیشہ اور منشیات فروش ہے۔

https://jang.com.pk/news/937089?_ga=2.214863699.570016313.1622860615-815894946.1622860608