جامعہ کراچی، جعلی مارک شیٹ پر ایوننگ پروگرام کے داخلے


انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پرایوننگ پروگرام کے چار طلبہ کے داخلے برائے سال 2021 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی فلک صدیقی بنت محمد فضل صدیقی فارم نمبر368147،محمد اُسامہ نعیمی ولد محمد نسیم خان فارم نمبر367910،شہباز شکیل خان ولد شکیل اختر خان فارم نمبر363138 اور شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کی سیدہ حاجرہ بصیر بنت سید عبدالبصیر فارم نمبر367148 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں
https://jang.com.pk/news/937091?_ga=2.214863699.570016313.1622860615-815894946.1622860608
——————-