پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کی کوششیں ۔پی آئی اے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے ممبروں کو ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دے گی۔

پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کی کوششیں ۔

پی آئی اے اور ڈریم ورلڈ ریزورٹ نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے ، علی طاہر قاسم اور سی ای او ڈریم ورلڈ ریزورٹ، عرفان ہلال نے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے گروپ چیئرمین نواب احمد، چیئرمین درہم ورلڈ ریزورٹ طارق ہلال بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ڈریم ورلڈ ریزورٹ پی آئی اے کے مسافروں کو نہ صرف ڈسکاؤنٹ آفر کرے گا ، بلکہ پی آئی اے ایوارڈ پلس ممبران کو رعایتی نرخوں پر اور آسان قسط کی ادائیگی کی سہولت کے ساتھ ممبر شپ آفر کرے گا۔پی آئی اے ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے ممبروں کو ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دے گی

https://jang.com.pk/news/937097?_ga=2.252209997.570016313.1622860615-815894946.1622860608