پاکستان آج اقوام متحدہ کے اشتراک سے ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کررہا

۔

وزیراعظم عمران خان کے زیرقیادت پاکستان مختلف منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا قائدانہ کردارادا کرنے کیلئے پرعزم ہے ، آج سے اقوام متحدہ کے دس سالہ پروگرام بعنوان ’’ ماحولیاتی نظام کی بحالی 2021-2030 ء ،، کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگا ۔اقوام متحدہ کے اس دس سالہ پروگرام کا مقصد تنزلی اور تباہی کے شکار ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے تاکہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹا جاسکے ، لاکھوں SPECIES کے نقصان سے بچا جاسکے اورخوراک کے تحفظ ، پانی کی فراہمی اور روزگار میں اضافہ ہوسکے۔