چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

این سی او سی نے بتایا ہے کہ رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 11 ملین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی، جس میں سائینو ویک، کین سائینو اور سائینو فارم ویکسین شامل ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں ماس ویکسی نیشن مہم کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت ویکسین کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔