ضلع وسطی میں سائنو فام ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال ثابت

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی میں سائنو فام ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال ثابت ہوگیا ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے آفس اسسٹنٹ آفاق الدین کو فی الفور معطل کرکے محکمہ جاتی انضباطی کاروائی کی سفارش کر دی ہے۔ کمیٹی نے چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے پر ڈی ایچ او ضلع وسطی ڈاکٹر مظفر اوڈھو کو بھی غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے ۔ ضلع وسطی میں سائنو فام کے غیر منصفانہ استعمال پر قائم تین رکنی کمیٹی نے جمعے کو اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرادی ۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران سائنو فام ویکسین کے ایسے وائلز ملے جن کا ریٹارڈ نمز (نیشنل ایمونائزیشن مینیجمنٹ سروس) میں موجود نہیں تھا جس پر آفس اسسٹنٹ آفاق الدین نے تسلیم کیا کہ اس نے ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال کیا۔

https://jang.com.pk/news/937174