ہر روز کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والا نیازی آج خود پاکستان کو کرپشن کی اتھاہ گہرائیوں میں پہنچا چکا ہے

پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوام کی زندگیوں کو عذاب بنا دیا ہر روز کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والا نیازی آج خود پاکستان کو کرپشن کی اتھاہ گہرائیوں میں پہنچا چکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما محترمہ زبانی اویس نے خواتین کارکنوں سے ایک ملاقات میں کیا محترمہ شبانہ اویس نے کہاکہ انصاف کے نام پر بننے والی پارٹی اپنے ہی کارکنوں کا انصاف نہیں دے سکتی ۔نااہل حکمرانوں نے پاکستان میں غربت ،مہنگائی بیروزگار ی کے ساتھ ساتھ کرپشن کو بھی عروج پر پہنچا دیا ہے غریب عوام کیلئے زندگی سے زیادہ مہنگا موت کو کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ان ظالم حکمرانوں کو عوام کی طاقت سے رخصت کیا جائے اور جمہوریت کو بقا حاصل ہو انھوں نے مزید کہا کہ اس نام نہاد ڈکٹیٹر نیاری نے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے 23 کروڑ عوام کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب یہ نااہل یوٹرن نیازی کا مقدر جیل ہو گا پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اقتدار آ کر ان ظالم حکمرانوں کو ان کے انجام تک پہنچائے گی