عائزہ خان انسٹا کے بعد ٹک ٹاک پر بھی مقبول

حال ہی میں ٹک ٹاک کی دُنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے سنگِ میل عبور کرلیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے موجود عائزہ خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
چند ہی دنوں میں عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد اداکارہ انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر بھی شہرت پانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

عائزہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا۔
اداکارہ نے ابھی تک صرف سات ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔
عائزہ خان کا اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘

دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا گیا کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔