کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، زرتاج گل

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل) کا انعقاد خوش آئند ہے۔

زرتاج گل کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن (کے پی ایل) تیمور خان سے ملاقات ہوئی، اس دوران تیمور خان نے زرتاج گل کو کے پی ایل سے متعلق بریفنگ دی۔

تیمور خان کی جانب سے زرتاج گل کو کشمیر پریمیئر لیگ کی شرٹ بهی پیش کی گئی۔

ملاقات کے دوران زرتاج گل نے کہا کہ کشمیری نوجوان اس لیگ کے ذریعے اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں گے۔

تیمور خان کا کے پی ایل سے متعلق کہنا تھا کہ کے پی ایل میں مجموعی طور پر6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہرٹیم میں 5 کشمیری کهلاڑی شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم انٹرنیشنل سطح پر بنایا جا رہا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ 4 سے 14 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی