اعظم خان قومی اسکواڈ میں شمولیت پر حیران

دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے نوجوان جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان اپنی شمولیت پر حیران ہیں۔
اسکواڈ کے اعلان کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر والد معین خان کے ہمراہ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں بہت غیر حقیقی سا محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میں اس وقت کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کا بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا نصب العین ہوتا ہے۔

اعظم خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے سپورٹرز اور چاہنے والوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔
اعظم خان کی پوسٹ پر سجل علی، شاداب خان اور سرفراز احمد جیسی نامور شخصیات نے مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ اعظم خان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔