بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ایم کیوایم لندن کے دہشت گردوں کی گرفتاری معاملہ،سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے رابطہ کی تحقیقات کے لئے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس ایڈوکیٹ کو طلب کر لیا

۔

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گردوں کے اہم انکشافات سیٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں سے رابطوں کی تحقیقات کے لئے ڈاکٹر فاروق ستار کو ہفتہ 5 جون کو سی ٹی ڈی سول لائن میں پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کے مطابق طلبی کا نوٹس فاروق ستار کی رہائش گاہ اور مقامی ہوٹل میں عارضی رہائش گاہ پر بھیجوائے ہیں،سی ٹی ڈی نے انیس ایڈوکیٹ کوبھی طلب کیا، انیس ایڈوکیٹ سے حیدرآباد میں دہشت گردی کے واقعات میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم حیدرآباد کے سابق سیٹ اپ میں شامل افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسرے مرحلے پر کنور نوید جمیل،انیس قائم خانی اور وسیم اختر کیا طلبی ہو سکتی ہے،سی ٹی ڈی نے وفاقی ادارے کی مدد سے ایک ہفتہ قبل ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نعیم خان،عمران احمد اور علیم الدین کو لانڈھی اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا ۔